دکاندار سرکاری نرخ نامے کی سختی سے پابندی کریں بصورت دیگر گرانفروشی ،سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات

ہفتہ 2 اگست 2025 21:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پراشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو متحرک کردیا گیا ہے ہفتے کے روز تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی نے ریڈر بابو ثنا ء اللہ محمدحسنی کے ہمراہ قلات بازار کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر گرانفروشی اور صفائی سھترائی کا خیال نہ رکھنے والے اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کرکے دکانوں کو سیل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی کے احکامات پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے قصائیوں، پھل، سبزی، دودھ، جنرل اسٹورز، بیکرز اور نانبائیوں کی دکانوں کا بھی سختی سے معائنہ کیا گیا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کی سختی سے پابندی کریں بصورت دیگر گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔