شہر کو صاف رکھنا اولین ترجیح ہے ،کراؤن فلیئر کی بروقت مرمت مکمل کرلئ گی ،ایم ڈی واسا

ہفتہ 2 اگست 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) واسا ملتان نکاسی آب کی بہتری اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے ، حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کرائون فلیئر کے واقعات پیش آئے جن میں سے پرانا شجاع آباد روڈ پر 72 انچ قطر کی ٹرنک سیوریج لائن کی مرمت دو روز کے اندر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے خود مرمتی عمل کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی اور ہفتے کے روز موقع پر جا کر بیک فلنگ کے کام کی تکمیل کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کام کی بروقت تکمیل پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ محمد حفیظ لغاری کی کارکردگی کو سراہا جبکہ واسا کی جانب سے نکاسی آب کی شکایات کے فوری تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تمام سب ڈویژنوں میں ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے تحت ڈی سلٹنگ میں مصروف ہیں جمعہ اور ہفتہ کو شہر کے مختلف علاقوں بشمول بابر روڈ، نواب پور روڈ، سمیجہ آباد، راجہ پور، رشید آباد، طارق آباد، لطیف آباد، پیر کالونی، غوث آباد، سمن آباد، اور دیگر مقامات پر درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی ایم ڈی واسا نے ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو ہدایت کی ہے کہ صفائی مہم میں مزید تیزی لائی جائے، جبکہ سیوریج سب ڈویژنوں میں خستہ حال مین ہولز کی مرمت کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :