غزہ قحط کے دہانے پر، فوری مدد کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ کا انتباہ

اتوار 3 اگست 2025 11:10

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور فوری مدد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری شدہ انتباہ کے مطابق کہ غزہ شدید قحط کے خطرے سے دوچار ہے، جہاں خوراک کی کمی اور غذائیت کی خراب صورت حال اب تک کے بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔انتباہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے کچھ حصوں میں قحط کی تین سطحوں میں سے دو کا سامنا ہے، جبکہ عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی ) اور یونیسف نے انتباہ دیا ہے کہ اب وقت کم ہے اور فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریش نے کہا کہ یہ انتباہ ظاہر کرتا ہے کہ غزہ قحط کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امداد کے بہاؤ کو تیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خوراک، پانی، دوا اور ایندھن بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کیے جائیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے مغربی علاقے میں بھوک اور بے گھری کا المیہ سامنے آیا ہے، جہاں سینکڑوں لوگ تنگ خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

روزگار ختم، خوراک کی شدید کمی اور پانی کی قلت نے زندگی کو دشوار بنا دیا ہے۔بے گھر افراد کمیونٹی مسور کی دال کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہیں، جہاں دستیاب کھانا انتہائی محدود ہے۔ کئی لوگ کئی دنوں سے روٹی تک نہیں کھا سکے، اور بچے خاص طور پر غذائی قلت کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ نے اس صورتحال کو "حقیقت کا المیہ" قرار دیا اور امداد کی بھرپور فراہمی کا مطالبہ کیا۔