اداکارہ حنا رضوی ،شوہر عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی ہو گئی

اداکارہ نے گزشتہ سال اپریل میں اداکار اور دوست عمار احمد خان سے شادی کی تھی

اتوار 3 اگست 2025 11:15

اداکارہ حنا رضوی ،شوہر عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)معروف اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، اداکارہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کیا۔انہوں نے لکھا کہ بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

متعلقہ عنوان :