سرگودھا ،چینی کی 173 روپے کلو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے بازاروں کی مانیٹرننگ شروع

سرگودہا کی تمام شوگر ملز میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، شہری صرف ضرورت کیمطابق چینی خریدیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 3 اگست 2025 11:15

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)ضلعی انتظامیہ نے شہر میں چینی کی 173 روپے کلو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے بازاروں کی مانیٹرننگ شروع کر دی جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو یومیہ چیکنگ کا ٹاسک دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق شہر میں چینی کی 173 روپے کلو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے چینی کے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دے دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے شربت چوک اور 23 بلاک سمیت دیگر علاقوں کی مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کر کے دکانوں پر چینی کی ریٹ اور دستیابی کو چیک کیا اس موقع پرشیریں گل نے کہا کہ سرگودہا کی تمام شوگر ملز میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، شہری صرف ضرورت کے مطابق چینی خریدیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی میں مقدمات اور جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ شہر کے بڑے ہول سیلرز پر ریونیو افسران تعینات ہیں جو ملز سے آنے والی چینی کے اسٹاک اور فروخت کا جائزہ لے رہے ہیں۔