
صوبہ پنجاب دنیا بھر میں رول ماڈل اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
اتوار 3 اگست 2025 11:40
(جاری ہے)
صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات موجودہ حکومت کے ویژن میں شاملہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں نے زرعی پیداوار کی تیز تر اور کم خرچ منتقلی ممکن بنائی ہے جس سے کسانوں اور خریداروں دونوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ شہروں اور دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اٹھائے گئے مثبتاقدامات کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میںبہتری کے ساتھ ساتھ فلائی اوورز، انڈر پاسز اور ماس ٹرانزٹ سسٹم سیوقت اور ایندھن دونوں کی بچت اورماحولیاتی بہتری کا بھی سبب بن رہے ہیں جبکہ تجارتی سامان کی تیزی سے نقل و حمل سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں سبسڈی اسکیمیں، کسان کارڈ، جدید مشینری ،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کی فوری فراہمی جیسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ ان پالیسیوں نے چھوٹے کسانوں کو جدید زراعت سے جوڑ دیا ہے جبکہ تعلیم کے شعبے میں سکولوں و کالجز کی اپ گریڈیشن، مفت کتابوں کی فراہمی، اساتذہ کی تربیت اورخصوصا بچیوں کی تعلیم کو ترجیح دے کر پنجاب حکومت نے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔انہوں نے ویمن امپورومنٹ اور یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرامز کو بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی دانشمندانہ حکمت عملی قرار دیا اور کہا کہ خواتین کے لیے کاروباری سہولیات، مالی مدد، تربیتی کورسز اور نوجوانوں کے لیے اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام جیسے اقدامات سے معیشت میں نیا خون شامل ہو رہا ہے۔میاں ابوذر شاد نے خاص طور پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو آپریشن، انڈسٹریل زونز کی بحالی اور کاروباری رجسٹریشن کے عمل میں آسانی جیسے اقدامات سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیراعلی پنجاب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور ایک خوشحال، جدید اور ترقی یافتہ پنجاب کے لئے کوشاں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 737 پوائنٹ بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار 772 پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت 14روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
-
کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافہ
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں تارچڑھاؤ رہا
-
برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا
-
ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.