چھبیس جون سے لے کر اب تک سیلاب اور طوفانی بارشوں سے 299 افراد ہلاک، 715 زخمی، این ڈی ایم اے

اتوار 3 اگست 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 26 جون سے لے کر اب تک ملک کے غیر محفوظ علاقوں میں آنے والے سیلاب اور طوفانی بارشوں میں 140 بچوں سمیت مجموعی طور پر 299 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 239 بچوں سمیت دی 715 گر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 299 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 140 بچے، 102 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح 715 زخمیوں میں 239 بچے جبکہ 204 خواتین اور 272 مرد شامل ہیں۔ 26 جون کے بعد سے سیلاب اور طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں کل 1,676 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے 562 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 1,114 کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

مزید برآں شدید موسم کی وجہ سے 428 مویشیوں کا نقصان بھی ہوا جس سے مقامی کمیونٹیز پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 223 ریسکیو آپریشن کیے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں سے 2,880 افراد کو کامیابی کے ساتھ نکالا گیا ہے۔ متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے اتھارٹی نے 13,466 امدادی اشیاء بھی متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی ہیں، ان میں 1,999 خیمے، 61 راشن کے تھیلے، 958 کمبل، 569 لحاف، 613 گدے، 1,282 کچن سیٹ، 1,163 فوڈ پیک، 350 لائف جیکٹس، 1,122 حفظان صحت کے گھریلو کٹس اور دیگر ضروری شامل بھی شامل ہے۔

اسی طرح حکام نے 71 میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں جن میں اب تک 577 افراد کا علاج کیا جا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بحران نے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے اور صوبائی اور وفاقی اداروں کے تعاون سے مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔