تھانہ پرمولی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 4 منشیات فروش گرفتار

اتوار 3 اگست 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) صوابی کے تھانہ پرمولی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 2106 گرام آئس برآمد کرلی جبکہ قتل مقدمہ میں ملوث ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی علی خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کامل خان ساکن پرمولی،اسحاق احمد ساکن شیوہ،رئیس خان ساکن شاہ ڈھیر اور وقاص احمد ساکن شیوہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور 2106 گرام آئس برآمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :