پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بی ایم پی امیر تیمور کا بارڈر ملٹری پولیس لائنز اور بلوچ لیوی دفاتر کا دورہ

اتوار 3 اگست 2025 14:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈیرہ غازی خان میں نئے تعینات ہونے والے پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) اور بلوچ لیوی امیر تیمور نے بی ایم پی لائن، بلوچ لیوی لائن اور متعلقہ دفاتر کا دورہ کیا۔اتوار کو دورہ کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا معائنہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی ایم پی لائن آفیسر محمد ساجد لغاری اور بلوچ لیوی لائن آفیسر محمد انور قیصرانی نے کمانڈنٹ کو مختلف شعبہ جات، ریکارڈ روم، حوالات، میگزین اور دیگر انتظامی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کروایا۔کمانڈنٹ امیر تیمور نے دورانِ معائنہ اہلکاروں کی موجودگی، ریکارڈ کی ترتیب اور لائنز کی صفائی ستھرائی کو سراہا اور کہا کہ نظم و ضبط اور شفاف ریکارڈنگ سسٹم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ دفاتر میں آنے والے سائلین کو فوری ریلیف دیا جائے اور عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کمانڈنٹ بی ایم پی کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، انصاف کی بروقت فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :