ڈرامہ انڈسٹری کو اچھے لکھاریوں کی ضرورت ہے، سجل علی

اتوار 3 اگست 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) اداکارہ سجل علی نے کہاکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو اچھے لکھاریوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ابھی معاشرے کے کئی ایسے پہلو ہیں جن پر کام کرنے اور لکھنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ڈرامے تو بنارہے ہیں لیکن معیاری مواد بہت کم ہے اور ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آن ائیر ڈرامہ سیریل " میں منٹو نہیں ہو ں " بارے کہاکہ اس ڈرامے میں اداکاری کرنا ان کے لئے آسان نہیں تھا اور خلیل الر حمان قمر کےلکھے گئے کردار میں کا م کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔