چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے اختر خان گوپانگ کی ملاقات ،سید تنویرالحسن گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 3 اگست 2025 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار اختر خان گوپانگ نے ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سینٹ کے چچازاد بھائی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

سردار اختر گوپانگ نے مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم عامر گیلانی، مخدوم عمران گیلانی ، مخدوم ابوالحسن گیلانی اور سید احمد مجتبیٰ گیلانی سے بھی تعزیت کی اور کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی صحت اور تعلیم کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید تنویر الحسن گیلانی نے غریبوں اور محنت کش طبقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے یہی وجہ ہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے غریب خاندان ان کی وفات پر انتہائی دکھی ہیں ۔آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے دعا کرائی گئی۔