بالاکوٹ، دریائے کنہار میں 3 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

اتوار 3 اگست 2025 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) بالاکوٹ میں دریائے کنہار میں 3 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے پودینہ بیلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 3 سالہ بچہ حزیفہ دریائے کنہار میں بہہ گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے بالاکوٹ بسیاں ایمرجنسی کیمپ میں تعینات واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کیا۔ ریسکیو ٹیم اور رضاکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو دریائے کنہار سے نکالا اور فوری طور پر بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :