لوئر کرم ،ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ،دو ایف سی ، ایک پولیس اہلکار زخمی

اتوار 3 اگست 2025 22:00

کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)لوئر کرم کے علاقے پڑا میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں دو ایف سی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لوئر کرم پڑا اور چھپری کے قریب پہاڑی علاقے میں واقع ایف سی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے جدید اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسندوں کی مارے جانے کی اطلاع ہے ۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں ایف سی کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔حملہ آوروں نے حملے کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔