عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کا اجلاس

پیر 4 اگست 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے یونتوں کا مشترکہ اجلاس ارباب ہائوس کوئٹہ میں زیر صدارت ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ،مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری جاوید کاکڑ،مرکزی کمیٹی ممبر ملک عثمان، مرکزی کمیٹی ممبرملک ابراھیم کاسی،صوبائی کلچر سیکرٹری حضرت علی اچکزئی،ملگری وکیلان ارگنائز ایڈوکیٹ نور اللہ شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا ۔

اجلاس میں 8 اگست کو مسلم باغ میں شہداء اگست کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے جلسے میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں صوبائی سالار سمیع آغا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :