کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پیر 4 اگست 2025 22:45

کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کو بھارتی وزیراعظم نریندر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنا لیا، پاکستانی قوم اس دن کو "یوم استحصال کشمیر" کے طور پر مناتی ہے، آج اس استحصالی فیصلے کو پانچ سال ہو چکے ہیں، اس نصف دہائی میں مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی اور پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا، ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر میں اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ایم کیو ایم عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کروایا جائے اور کشمیری عوام کو انکے حقوق دئے جائیں۔