امریکا پر انحصار نہیں کر تے ، پوری دنیا سے تعلقات استوار کر لئے ہیں ، برازیل

پیر 4 اگست 2025 11:50

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) برازیل نے کہا ہے کہ اس نے امریکا پرانحصار کر نے کی بجائے پوری دنیا سے تعلقات استوار کر لئے ہیں ۔ تاس کے مطا بق یہ بات برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اب ماضی کی طرح امریکا پر انحصار نہیں کرتا ہے اور اس نے دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب ہمارے عالمی سطح پر وسیع تجارتی روابط قائم ہیں اور معاشی طور پر ہمارے پاس کہیں زیادہ مواقع موجود ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ برازیل، امریکاکے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، مگر ان مسائل کے حوالے سے امریکا کے سامنے جھکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ ہمیں دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے ایک متبادل کرنسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ برازیل عالمی سطح پر تجارتی مواقع تلاش کر رہا ہے اور قومی خودمختاری کے معاملے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :