صدرٹرمپ کا امریکی سفارت کار روس بھیجنے کا اعلان اور ایٹمی آبدوز بھجوانے کی تصدیق

پیر 4 اگست 2025 15:51

صدرٹرمپ کا امریکی سفارت کار روس بھیجنے کا اعلان اور ایٹمی آبدوز بھجوانے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ دورہ امریکی پابندیوں کی ڈیڈلائن اور ماسکو کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہو رہا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ دو جوہری آبدوزیں بھی تعینات کر چکے ہیں۔آبدوزوں کی یہ تعیناتی روس کے سابق صدر دمتری میدویدف کے ساتھ ایک آن لائن تنازع کے بعد سامنے آئی تھی جو (ممکنہ طور پر روس کے قریبی)خطے میں موجود ہیں۔