
اسرائیلی وزیر بن گویر کا مسجد اقصی پردھاوا
یسرائیل کاٹ کا القدس پر کنٹرول بڑھانے کامطالبہ
پیر 4 اگست 2025 15:50

(جاری ہے)
یہ انتہا پسند یہودی زبردستی قبلہ اول میں داخل ہوگئے۔ اوقاف کے مطابق بن گویر نے اسرائیلی لیکود پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ امیت ہالیوی کے ساتھ آباد کاروں کے ایک اشتعال انگیز مارچ کی قیادت کی۔
انہوں نے بتایا کہ آباد کاروں نے مسجد کے تمام حصوں میں تلمودی رسومات ادا کیں۔ رقص کیے اور نعرے بازی کی۔ اوقاف نے مزید بتایا کہ گزشتہ آدھی رات کے بعد انتہا پسند بن گویر نے مشرقی القدس کے قدیم شہر میں آباد کاروں کے ایک اشتعال انگیز مارچ کی قیادت کی۔ اس دن کو یہودی 'ہیکل کی تباہی' کی یادگار کے طور پر مناتے ہیں۔انتہا پسند ہیکل کی تنظیموں نے مسجد اقصی میں بڑے پیمانے پر داخلے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کا مقصد 'ہیکل کی تباہی' کی یادگار کو منانا تھا۔ القدس کے گورنریٹ کے مطابق اس سال یہ یادگار مسجد اقصی کے لیے سب سے خطرناک دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ ہیکل گروپس نے 3 اگست کو سب سے بڑا دھاوا بولنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ یہ دھاوا مذہبی اور قانونی ریڈ لائنز کو توڑنے پر مشتمل ہے۔ یہودیوں کے اس دھاوے کو اسرائیلی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ۔ یہ کشیدگی ایک بے مثال اشتعال انگیز ماحول کے ساتھ ہوئی کیونکہ یہ واقعہ بن گویر کی طرف سے پولیس افسران کو آباد کاروں کو مسجد اقصی کے اندر رقص اور گانے کی اجازت دینے کی ہدایات کے چند ہفتوں بعد پیش آیا ،اس قدم کا مقصد طاقت کے ذریعے نئی صورتحال نافذ کرنا ہے خاص طور پر گزشتہ مئی میں بن گویر کے مسجد اقصی میں داخلے کے دوران دیے گئے عوامی بیان کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ بن گویر نے کہا تھا کہ 'جبل ہیکل' میں نماز پڑھنا اور سجدہ کرنا اب ممکن ہے۔ یہ موجودہ صورتحال کی واضح اور خطرناک خلاف ورزی ہے۔اسی تناظر میں بن گویر نے مقبوضہ بیت المقدس میں 'جبل ہیکل' کے دورے کے دوران غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے کا مطالبہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں بن گویر نے ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی جاری کی گئی فوٹیج کا حوالہ دیا اور کہا کہ حماس اس کا استعمال اسرائیل پر دبا ڈالنے کے لیے کر رہی ہے۔بن گویر نے کہا کہ اسرائیل کو آج پوری غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لینا چاہیے اور مکمل خودمختاری کا اعلان کردینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی باشندوں کو رضاکارانہ طور پر ہجرت کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ اسرائیل پر اکثر ناقدین کی طرف سے غزہ کی پٹی میں "نسلی صفائی" کی پالیسی پر عمل کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کی اسرائیلی حکومت تردید کرتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
-
قطر کا اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-
ریاض ، کنگ ڈم ٹاورکو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا
-
دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی ’ڈائریکٹ فلائٹ‘ کا آغاز
-
ٹرمپ کا دائیں بازور کی امریکی تنظیم ”اینٹیفا“کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کاعندیہ
-
غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
-
اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات‘ جلدسکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے.احمد الشرع
-
چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
-
ریاض میں بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور
-
چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
-
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
-
آپ بے حد خوبصورت ہیں، صدرٹرمپ کی شہزادی کیٹ کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.