بھارت کی یوکرین جنگ میں روس کی مددکاانکشاف

بھارت سے بالکل واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ،مشیر ٹرمپ

پیر 4 اگست 2025 16:39

بھارت کی یوکرین جنگ میں روس کی مددکاانکشاف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اعلی نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جنگ میں موثر طور پر اس کی مالی معاونت کر رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مشیر اعلی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے نئی دہلی پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دبا ئوبڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کے نائب چیف آف اسٹاف اور صدر ٹرمپ کے بااثر ترین مشیروں میں سے ایک، اسٹیفن ملر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بالکل واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جنگ میں اس کی مالی معاونت جاری رکھے۔اسٹیفن ملر کی جانب سے یہ بیان امریکا کی طرف سے بھارت جیسے اہم انڈو-پیسیفک شراکت دار پر اب تک کی سب سے سخت تنقید میں سے ایک ہے۔