شمالی کوریا کی فوج سرحد پر نصب پروپیگنڈا نشریات کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ سپیکر ہٹائے گی

پیر 4 اگست 2025 11:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) جنوبی کوریا کی فوج آج سے شمالی کوریا کی سرحد پر نصب وہ لاؤڈ سپیکر ہٹانے کا عمل شروع کرے گی جو پروپیگنڈا نشریات کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ تاس کے مطابق جنوبی کوریا نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کشیدگی کم کرنے کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 11 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جائے میونگ نے سرحد پر پروپیگنڈا نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے جواب میں شمالی کوریا نے بھی اپنی شور انگیز نشریات بند کر دی تھیں۔21 جولائی کو جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس نے شمالی کوریا کے لیے ریڈیو نشریات بھی بند کر دیں، جو کئی دہائیوں سے جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :