سرگودھا ،مسافربس ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق

پیر 4 اگست 2025 15:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)قومی شاہراہ موٹر وے پر تیز رفتار مسافر بس ٹائر برسٹ ہو کر الٹ جانے سے نیچے جا گرنے میں ایک شخص جاںبحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا زرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے ایم ٹو پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب پاکپتن سے آ کر جہلم جانے والی تیز رفتار مسافر بس ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ کر نیچے گہرائی میں درختوں کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں پاکپتن شریف کا 55 سالہ محمد عتیق جاںبحق اور تین افراد 29 سالہ لیاقت علی،39 سالہ ثنا اللہ،16 سالہ آصف علی شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :