ہم جان بوجھ کر قیدیوں کو بھوکا نہیں رکھ رہے ، القسام بریگیڈز

اسرائیل انسانی راہ داریاں کھول دے تو ہم قیدیوں کو امداد دینے پر آمادہ ہیں، حماس

پیر 4 اگست 2025 15:51

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم اس بات کے لیے تیار ہے کہ وہ ریڈ کراس کی امداد غزہ میں موجود قیدیوں تک پہنچا دے، بشرطیکہ اسرائیل مستقل طور پر انسانی راہ داریاں کھول دے اور قیدیوں کو امدادی پیکج پہنچاتے وقت ہر قسم کی فضائی پروازیں بند کر دے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈز قیدیوں کو دانستہ طور پر بھوکا رکھنے کی پالیسی نہیں اپناتی۔ادھر القسام بریگیڈز نے تین زبانوں (عربی، عبرانی اور انگریزی)میں ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں اسرائیلی قیدی آفیطار ڈیوڈ کو انتہائی کمزور حالت میں دکھایا گیا ہے، جس کے جسم کی ہڈیاں نمایاں ہو چکی ہیں اور یہ حالت مبینہ طور پر خوراک کی کمی کے باعث ہوئی ہے۔وڈیو میں حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ قیدی وہی کھاتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :