پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت ،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے،چوہدری فیصل اکرام

پیر 4 اگست 2025 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم ہر لمحہ پولیس کے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہدا کی تکریم کرتی ہے۔