یونیورسٹی آف سرگودھا میں دی کراٹے یونیورسٹی کلب کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ کے اختتام پربیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد

پیر 4 اگست 2025 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں دی کراٹے یونیورسٹی کلب کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ کے اختتام پر بیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی لین یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر عامر، ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا مہر احمد خان ہرل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شازیہ حسن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر میڈم صائمہ منظور تھیں۔

بیلٹ ایوارڈ تقریب میں 50 سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور مختلف کراٹے ٹکنیک کے جوہر دکھائے، یاد رہے دی کراٹے یونیورسٹی سرگودھا کے چیف انسٹرکٹر محمد نعیم خان 6 مرتبہ نیشنل گولڈ میڈلسٹ اور اسسٹنٹ انسٹرکٹر افشاں محمددین نیشنل سلور میڈلسٹ ہیں، ربیعہ لبنیٰ فاطمہ زرتاج عشال اور حیدر نے نمایاں کراٹے تکنیک کا مظاہرہ کیا اور مہمان خصوصی سے بیلٹ اور سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈم شازیہ حسن کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہیں جن کا انعقاد دی کراٹے یونیورسٹی میں آئندہ بھی ہوتا رہے گا ۔ میڈم صائمہ منظور نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کراٹے کے کھلاڑیوں کو ایسے بہت سارے کھیلنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ بچے ٹیلی ویژن اور موبائل فون سے نکل کر صحت بخش کھیلوں کی طرف راغب ہو ں،جبکہ پروگرام میں موجود مہمان خصوصی اور والدین نے کراٹے کلب کے منتظمین کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

آخر میں منتظمین نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا اور انتظامیہ کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا، یونیورسٹی آف سرگودھا کی کراٹے / جوڈو ٹیم نیشنل گیمز کیلئے بھرپور تیاری کر رہی ہے اور میڈل بھی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :