ہری پور میں جشن آزادی کے حوالے سے سائیکل ریس 14 اگست کو منعقد ہو گی

پیر 4 اگست 2025 17:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ہری پور میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سائیکل ریس 14 اگست کو منعقد ہو گی۔ ریس میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن ٹی ایم اے ہری پور میں جاری ہے، سائیکل ریس میں شرکت کیلئے نوجوان رجسٹریشن کیلئے اپنے ساتھ فارم ب ضرور لائیں۔ ٹی ایم اے ہری پور کا کہنا ہے کہ ریس میں حصہ لینے کیلئے 13 اگست سے قبل رجسٹریشن کروانا لازم ہے۔

(جاری ہے)

سائیکل ریس میں صرف 14 سال اور اس سے کم عمر بچے حصہ لے سکتے ہیں جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ریس میں حصہ لینے کیلئے اپنی سائیکل کا ہونا لازمی ہے، ریس میں گرین شرٹ پہن کر حصہ لینا ہو گا۔ ریس میں صرف ٹی ایم اے میں رجسٹرڈ بچے ہی حصہ لے سکیں گے۔ تحصیل چیئرمین ہری پور سمیع اﷲ خان کا کہنا ہے کہ ضلع کے تمام علاقوں کے بچے اس ریس میں حصہ لے سکتے ہیں، پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کو کیس پرائز دیئے جائیں گے۔