غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 5 فلسطینی جاں بحق

پیر 4 اگست 2025 17:11

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 5 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد بھوک اور غذائی قلت سے دم توڑ جانے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 180 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 5 بالغ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزارت کے مطابق قحط سے متعلق اموات کی مجموعی تعداد اب 180 ہو چکی ہے جن میں 93 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :