پردیسی سرکاری ملازین نے 14اگست کے باعث 4 چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

پیر 4 اگست 2025 17:45

پردیسی سرکاری ملازین نے 14اگست کے باعث 4 چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) دوسرے شہروں آکر سرکاری ملازمت کرنے والے ملازمین نے 14اگست جمعرات کے روز ہونے کے باعث 4 چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کی مناسبت سی14اگست بروز جمعرات کو عام تعطیل ہو گی جس کے باعث پردیسی سرکاری ملازمین نے 4 چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی منصوبہ بندی شروع کر رکھی ہے ۔ سرکاری ملازمین کی اکثریت جمعہ کی چھٹی لینے کے لئے کوشاں ہے ،ہفتہ اور اتوار ساتھ ملا کر سرکاری ملازمین 14سے 17اگست تک 4چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :