سچل پولیس نے کارروائی کرکے انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروش ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 4 اگست 2025 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سچل پولیس نے کارروائی کرکے انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروش ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسکیم 33 میں کارروائی کرکے ملزم اسد ولد عبدالجلیل کو گرفتار کیا۔۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب / لسٹڈ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :