لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید چئیرمین واپڈا تعینات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد

muhammad ali محمد علی پیر 4 اگست 2025 19:05

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید چئیرمین واپڈا تعینات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید چئیرمین واپڈا تعینات۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے واپڈا کے نئے چئیرمین کی تعیناتی مکمل کر لی۔ وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو چئیرمین واپڈا تعینات کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چئیرمین واپڈا کا عہدہ جون کے ماہ سے خالی تھا۔ جون میں سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔