ساہیوال، رائس فیکٹری ملازم کو گولی مار کر 10 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی گئی، مقدمہ درج

پیر 4 اگست 2025 20:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) نوا حی چک 91 نو ایل کے قریب رائس فیکٹری کے ملازم سجاد احمد کو گولی مار کر ڈاکو 10 لاکھ روپے کی نقدی بیگ سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے ۔زخمی سجاد احمد کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احمد اللہ با چا فیکٹری مالک اپنا کیش بیگ فیکٹری میں بھول آیا جس پر اپنے ملازمین سجاد احمد اور عطاء اللہ سے کہا کہ موٹرسائیکل پر گھر دے جاؤدو ملازم رات ڈیڑھ بجے فیکٹری مالک احمد اللہ کے گھر رائل پام کالونی بیگ دینے جا رہے تھے کہ دو ڈاکوں نے راستہ میں روک لیا بیگ نقدی 10 لاکھ روپے، د ستاویزات اور چیک وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے مزاحمت پر سجاد احمد کو گولی مار دی۔

سجاد احمد زخمی کو ہسپتال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے احمد اللہ کی مدعیت میں مقدمہ 394 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :