صدرآصف علی زرداری کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 4 اگست 2025 20:18

صدرآصف علی زرداری کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ، میاں شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔