
غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب میں معاونت یورپی یونین کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جوزیپ بوریل
منگل 5 اگست 2025 11:44
(جاری ہے)
اسرائیل پر غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران بارہا جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے ۔
اسرائیلی افواج نے اس جنگ کے دوران 60,000 سےزیادہ فلسطینیوں جن میں زیادہ تر عام شہری،خصوصاً بچے اور خواتین تھے ،کو اپنی کارروائیوں کے دوران قتل کیا اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنگ سے تباہ حال غزہ کے مکینوں کے لئے دنیا بھر کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی امداد کو غزہ تک پہنچانے میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ جوزیپ بوریل نے کہا کہ جنگ کے دوران غزہ پر اب تک گرائے جانے والے ایک تہائی بم یورپ میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے بہت سے رکن ممالک صرف اسرائیل پر پابندیاں عائد نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین کا بھی اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے عمل کو روکنے میں بڑا کردار ہے کیونکہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے معاملے کو ایجنڈے پر نہیں رکھتیں اور کمیشن کے اندر اس پر کھلی بحث کو روکتی ہیں۔ جوزیپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے مغربی کنارے میں اسرائیلی یہودیوں کی آبادکاری کی سرگرمیوں پر صرف 20 افراد کے خلاف پابندیاں عائد کیں حالانکہ ایسی پالیسیوں کو بین الاقوامی برادری غیر قانونی تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے غزہ کے مقابلہ میں یوکرین میں کہیں کم اموات پر روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اسرائیل کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے وہ بہت سے جنگی جرائم سے بڑھ کر ہے ۔ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ جوزیپ بوریل کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف کسی کارروائی سے گریز کا رویہ یورپی یونین کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار ی یورپ پر بھی عائد ہوتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.