کراچی، لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار

ملزم نے مبینہ طور پر فون پر بات کرنے کے معاملے پر طیش میں آ کر بیوی کو گولی مار دی

منگل 5 اگست 2025 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر فون پر بات کرنے کے معاملے پر طیش میں آ کر بیوی کو گولی مار دی۔