چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنرنے جی ٹی روڈ اور اوور ہیڈ برج کے اطراف میں واقع گرین بیلٹس کا معائنہ کیا

منگل 5 اگست 2025 16:03

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے جی ٹی روڈ اور اوور ہیڈ برج کے اطراف میں واقع گرین بیلٹس کا دورہ کیا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویزاختر اور دوسرا متعلقہ سٹاف بھی انکے ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گرین بیلٹس کی صفائی، شجرکاری اور خوبصورتی کا جائزہ لیا اور چیف آفیسر کو ضروری ہدایات دیں،انہوں نے کہا گرین بیلٹس کی مناسب نگہداشت، موسمی پودوں کی شجرکاری اور باقاعدہ صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ شہر کا داخلے منظر کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :