کوکو گف اورمیک کارٹنی کیسلرپر مشتمل امریکی جوڑی کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں داخل

منگل 5 اگست 2025 16:03

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میک کارٹنی کیسلر پر مشتمل امریکی جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔کوکو گف اورمیک کارٹنی کیسلرپر مشتمل امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں سربیا کی ٹینس کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ اور ان کی چائینز تائپے کی جوڑی دار ہیش سو وائی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میک کارٹنی کیسلر پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربیا کی ٹینس کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ اور ان کی چائینز تائپے کی جوڑی دار ہیش سو وائی کو 7-5، 4-6 اور 6-10سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :