فیسکوکے مختلف کیڈرز کے 32ملازمین کے بچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری

منگل 5 اگست 2025 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے32ملازمین کوبچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 2لاکھ گرانٹ ملنے والوں میں نسیم اختر بیوہ محمد یوسف ایل ایس فرسٹ، غلام فاطمہ بیوہ منظور احمد میٹرریڈر، کشور بی بی بیوہ دلبر حسین نائب قاصد، صغراں بی بی بیوہ شوکت علی ایل ایم ون، نسیم بیگم بیوہ محمد نسیم ایل ایم ون، شمیم اختر بیوہ محمد اشرف مالی، پروین اختر بیوہ شاہد پرویز اے ایل ایم، محمد یونس ریٹارئرڈ ٹی سی سی، محمد یٰسین ریٹارئرڈ ایل ایف ایم، فضل حسین ریٹارئرڈ میٹرریڈر، خواجہ احمد ریٹارئرڈ لاری ڈرائیور، اخلاق احمد ریٹارئرڈایس ایس او سیکنڈ، جاوید مسیح ریٹارئرڈ سینٹر ی ورکر، محمد افتخار ریٹارئرڈ ایل ایم ون، محمد اسلم جاوید ریٹارئرڈ ایل ایس ون، عزیر الرحمان ریٹارئرڈ ایل ایم ون اور محمد افضل ریٹارئرڈ مالی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سیلف میرج کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس حاصل کرنے والوں میں محمد رمضان بل ڈسٹری بیوٹر، محمدناصر خان ایل ایس سیکنڈ، عامر حسین لائن مین سیکنڈ، محمد اکمل اے ایس ایس اے، محمد امیر سکیورٹی گارڈ، جاوید اکرم لاری ڈرائیور، ثروت افتخار یو ڈی سی، لیاقت علی لائن مین سیکنڈ، حسن نواز سیکیورٹی گارڈ، محمد یٰسین میٹر ریڈر، نذرحسین لائن مین ون، منظور منظر لائن مین ون اور طارق محمود لاری ڈرائیورشامل ہیں۔ فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔