ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل شالیمار کا دورہ ،صفائی و دیگر انتظامی خدمات کا جائزہ لیا

منگل 5 اگست 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کا دورہ کیا جہاں صفائی اور دیگر انتظامی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا ،چیف آفیسر ایم سی ایل، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے علاقے میں جاری انتظامی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی سی نے کرول گھاٹی، چائنہ سکیم اور طارق شہید روڈ سمیت متعدد مقامات کا معائنہ کیا۔ راوی کے مقام پر حفاظتی دیوار کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر دیوار کی تعمیر کے احکامات جاری کیے۔طارق شہید روڈ پر کوڑے کے ڈھیروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی سخت ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

دورے میں ڈی سی نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور شہر بھر میں صفائی آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلین لاہور مشن ہمارا ہدف ہے اور اس کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :