نیشنل یوتھ گیمز 2025 کی تیاریوں کے لئے سلسلے میں اسلام آباد کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کے جوڈو ٹرائلز اسلام آباد میں منعقد ہوئے

منگل 5 اگست 2025 17:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نیشنل یوتھ گیمز 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کے لیے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کے جوڈو ٹرائلز اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ ٹرائلز معروف جوڈو انسٹرکٹرز عرفان بھٹی، عمران درّانی اور حمزہ کی زیرنگرانی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مختلف 9 جوڈو کلبز سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد نوجوان بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے ان ٹرائلز میں شرکت کی۔

مقابلوں کے بعد جوڈو کی سات، سات ویٹ کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی حتمی سلیکشن کی گئی۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رضوان الحق اور اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف خان نے سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیشنل یوتھ گیمز میں کامیابی کی دعا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :