سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی معرکہ حق کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری

8اگست سے 10 اگست فیرئیر ہال میں فیملی فیسٹول، 11اگست سے 13 اگست تک شاہراہ قائدین پر جشن آزادی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی

منگل 5 اگست 2025 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)مئیر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی کی صدارت میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اور فوکل پرسن جشن آزادی کمیٹی رحمت اللہ شیخ نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ 8اگست سے 10 اگست فیرئیر ہال میں فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہریوں کے لئے فوڈ اسٹال، بچوں کے لئے کھیل کود کی سرگرمیاں، ملی نغمے اسپورٹس و دیگر تفریح کے پروگرام شامل ہیں ا، اس کے علاوہ 11اگست سے 13 اگست تک شاہراہ قائدین پر جشن آزادی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی جہاں پرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکا ایک مرکزی کیمپ بھی لگایا جائے گا یہاں پر شہریوں کو محظوظ کرنے کے لئے پکچر گیلری و دیگر سرگرمیاں پلان کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید براں انہوں نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ کی تمام مشینری، گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لگا دئیے گئے ہیں، ہر ضلع میں جشن آزادی کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ اور جشن آزادی کی سرگرمیوں میں علاقہ مکینوں کو شامل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر رنگا رنگ پروگرامز مرتب دئیے گئے ہیں جس میں گانے کا مقابلہ، کوئز مقابلہ، پینٹنگ مقابلہ جبکہ ضلع جنوبی کی ترکیہ کمپنی کیمپ میں شہریوں کو مفت پودے فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ جشن آزادی کی آگاہی کے لئے ڈاکومینٹریز چلائی جائیں گی، پینافلیکس اور اسٹینڈیز بھی لگائی جائے گی جبکہ سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرک(فلوٹ)تیار کیا جائے گا جیسے پورے کراچی میں مختلف مقامات پر شہریوں کو محظوظ کرنے اور جشن آزادی کی خوشیاں شہریوں کے ساتھ مل کر دوبالا کی جائے گی۔