زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کا سیف سٹی سیالکوٹ کا دورہ،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سکیورٹی نظام کا جائزہ

منگل 5 اگست 2025 22:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے وفد نےسیف سٹی سیالکوٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان سیف سٹی کے مطابق وفد کو سیف سٹی کے تمام جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن میں مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے، 15 ایمرجنسی سروسز کا انٹیگریٹڈ نظام، پینک بٹنز، مفت وائی فائی اور ایمرجنسی ورچوئل بلڈ بینک شامل تھے۔وفد کو پینک بٹن کا ایک عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا، جس میں ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کا طریقہ کار تفصیل سے بیان کیا گیا۔زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس نے سیف سٹی سیالکوٹ کے مؤثر، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سکیورٹی نظام کو سراہتے ہوئے اسے دیگر شہروں کے لیے ایک مثالی ماڈل قرار دیا۔