ٹنڈومحمدخان ،نامعلوم مسلح افراد کی کاروائی، پولیس اہلکار موٹرسائیکل، موبائل فون، نقد رقم سے محروم، انصاف کی اپیل

بدھ 6 اگست 2025 16:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نامعلوم مسلح افراد نےپولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے کی نقدی ،موبائل فون، موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان لوٹ لیا اور بآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدین جیل میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اصغر علی جونیجو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے قریب جیاٹھ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مجھے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور میری موٹرسائیکل، موبائل فون، ہزاروں روپے کی نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔\378

متعلقہ عنوان :