وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کرک کے علاقہ گرگری میں ایف سی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت

بدھ 6 اگست 2025 16:23

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کرک کے علاقہ گرگری میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک کے علاقہ گرگری میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔