4 سالہ خاتون جاپان کی معمر ترین شخصیت قرار

بدھ 6 اگست 2025 17:08

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)جاپانی وزارتِ صحت، محنت و بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شگیکو کاگاوا، ایک 114 سالہ ریٹائرڈ فزیشن، اس وقت جاپان کی سب سے معمر ترین زندہ شخصیت ہیں، وہ ایک طویل اور سرگرم زندگی گزارنے کے بعد آج بھی ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔

(جاری ہے)

شگیکو کاگاوا، اپنی ہم عمر میوکو ہیرو یاسو کی وفات کے بعد جاپان کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار پائی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شگیکو کاگاوا نے ناصرف طب کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں ہیں بلکہ 109 برس کی عمر میں ٹوکیو 2021 اولمپکس کے مشعل برداروں میں بھی شامل ہو کر تاریخ رقم کی۔