گورنر گلگت بلتستان کا سابق فیڈرل سیکرٹری جی ایم سکندر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 6 اگست 2025 17:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سابق فیڈرل سیکرٹری جی ایم سکندر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے کہا کہ جی ایم سکندر گلگت بلتستان کا قیمتی اثاثہ اور عہد ساز شخصیت تھے جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

سید مہدی شاہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف انتظامی شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں بلکہ سماجی بہبود بالخصوص تعلیم کے میدان میں طلبہ کی معاونت اور رہنمائی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی کیونکہ وہ قوم کے لیے روشن چراغ کی مانند تھے۔گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔\932