آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وویمنز نمبر ون پاکستانی بائولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی

بدھ 6 اگست 2025 17:18

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹیوویمنز نمبر ون پاکستانی بائولرسعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔

(جاری ہے)

سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا، کھلاڑیوں،کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سعدیہ اقبال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سعدیہ اقبال کے مطابق انشاء اللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :