صائم ایوب نے تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری کا عمران نذیر کا 13 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اوپنر نے یو اے ای کیخلاف میچ میں 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 69 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 ستمبر 2025 12:06

صائم ایوب نے تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری کا عمران نذیر کا 13 سالہ ریکارڈ ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2025ء ) قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے تیز ترین ٹی ٹونٹی نصف سنچری کا عمران نذیر کا 13 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
صائم ایوب نے یو اے ای کیخلاف میچ میں 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 69 رنز سکور کیے، صائم ایوب نے صرف 25 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو کسی بھی پاکستانی اوپنر کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے، پاکستان کے لیے بطور اوپنر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ شرجیل خان کے پاس ہے جنہوں نے سری لنکا کیخلاف 2013ء میں 24 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

عمران نذیر نے 2012ء میں بنگلہ دیش کیخلاف 25 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔ 
واضح رہے کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر ایونٹ کی مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے اور 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی، یوں پاکستان نے 31 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ 
حسن علی نے تین جبکہ محمد نواز نے دو اور سلمان مرزا ، صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یو اے ای کی جانب سے آصف خان 77 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ 
صائم ایوب نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ یو اے ای کے جنید صدیقی اور صغیر خان تین تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے۔ حیدر علی نے دو وکٹیں لیں۔