کنگ عبدالعزیز فائونڈیشن حج اور حرمین شریفین کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر بارے بین الاقوامی فورم نومبر میں منعقد کرے گی

بدھ 6 اگست 2025 17:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز فانڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز رواں سال نومبر میں حج اور حرمین شریفین کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر بارے بین الاقوامی علمی فورم منعقد کرے گی جس کا عنوان حج اور حرمین شریفین، تاریخ، ثقافت، فن تعمیر ۔ پائیدار علم اور ڈیجیٹل دستاویزات کی طرف ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز نے منتظمین کے حوالے سے بتایا کہ یہ فورم وزارت حج و عمرہ اور ضیوف الرحمن خدمات پروگرام کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد مقدس مقامات کے تاریخی ورثے کی دستاویزی حیثیت کو مضبوط بنانا اور اسے جدید تحقیق سے جوڑنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فانڈیشن نے فورم کے لئیتحقیقی مقالے وصول کرنا شروع کردیے ہیں جو ستمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :