ٹویوٹا موٹرز کی عالمی فروخت میں مسلسل آٹھویں ماہ اضافہ

پیر 29 ستمبر 2025 12:51

ٹویوٹا موٹرز کی عالمی فروخت میں مسلسل آٹھویں ماہ اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) جاپان کی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں اس کی عالمی فروخت میں مسلسل آٹھویں مہینے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکا میں اس کی کچھ ہائبرڈ ماڈلز کی مضبوط طلب رہی حالانکہ جاپان میں اگست کے دوران کارکردگی کمزور رہی۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کمپنی کی عالمی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ اگست میں 8 لاکھ 44 ہزار 963 گاڑیوں تک پہنچ گئی، اس دوران امریکا میں فروخت میں 13.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جاپان میں فروخت 12.1 فیصد کم ہوگئی۔ان اعداد و شمار میں ٹویوٹا کے لگژری برانڈ لیکسس (Lexus) کی پیداوار اور فروخت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :