ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں کیئر کونیکٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

بدھ 6 اگست 2025 18:19

ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں کیئر کونیکٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر محمود شوکت، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، پروفیسر اشرف ضیاء ، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شاہد سرور اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے تقریب کے اختتام پر پراجیکٹ کیلئے کاوش کرنے والے طلباء و طالبات میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور نے وڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔کردار اور دیانت سے کام کرنے والے انسان کو ہر قدم پر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی آسانی کیلئے انڈر گریجویٹ پروگرام لانے پر پرنسپل پروفیسر طیبہ وسیم کی کاوش کو سراہا۔سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کام کرنے والے انسان مشکلات سے کبھی نہیں گھبراتے۔

ہسپتالوں میں مریضوں کی دعاؤں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج نے کیئر کونیکٹ کا انتہائی بہترین پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔پروفیسر محمود شوکت نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیئر کونیکٹ ایک عمدہ پراجیکٹ ہے۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ڈاکٹر کا اچھا رویہ ہی مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے۔مریضوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کیلئے کیئر کونیکٹ پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔