پنجاب میں غریب،مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

پرائیویٹ سکول آرڈیننس 2014بحال کر کے پرائیویٹ اسکولوں کو 10فیصد بچے مفت پڑھانے کیلئے پابند کیا جائیگا

بدھ 6 اگست 2025 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے غریب، مستحق اور اسپیشل بچوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس مقصد کے لیے پرائیویٹ اسکول آرڈیننس 2014ء کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔

سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق آرڈیننس کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو 10فیصد بچے مفت پڑھانے کیلئے پابند کیا جائے گا۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کو آرڈی نینس پر عمل کرنے کا پاپند بنایا جائے گا، پنجاب میں اسپیشل بچوں کا پہلا آٹزم اسکولز بننے کو تیار ہے۔